شیخوپورہ (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ خانیوال اور شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ حیدرآباد میں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا جس کے باعث پولنگ نہیں شروع ہو سکی ہے۔
ساڑھے ساتھ بجتے ہی پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ شیخوپورہ کے وارڈ نمبر 20 کے قریب انتظامیہ نے پولنگ سٹیشن کے قریب سے انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا۔
پولنگ سٹیشنز کے اندر امیدوار کے چاہنے والوں نے وفاداری کا خوب ثبوت دیا۔ اور ووٹ دکھا کر کاسٹ کیا ہے۔ میانوالی کے پولنگ سٹیشن نمبر چوبیس بٹہ ایک میں ایک شخص نے پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی ، پولنگ عملے کی نشاندہی پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔
تحریک انصاف اور آزاد امیدوار آپس میں لڑ پڑے۔ خانیوال میں پولنگ سٹیشنز کے باہر سیاسی جماعتوں نے اپنے کیمپس لگا رکھے ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس کے علاوہ لوگوں کو گھروں سے بھی لایا جا رہا ہے۔ حافظ آباد میں پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی خواتین کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشن پہنچ گئی۔
خواتین کی لائنیں پولنگ سٹیشنز کے باہر موجود ہیں۔ حیدرآباد کی یو سی پچیس میں مروں اور خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر عملہ نہیں پہنچ سکا جس کے باعث انتخابی عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئی ہے۔
بدین میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ ہر پولنگ سٹیشن پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ نوشہرو فیروز کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل وقت پر شروع نہیں ہو سکا ہے۔