سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے کام میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔ توسیع کا فیصلہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا کام پچیس اکتوبر تک مکمل کر لیں۔ حلقہ بندیوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عیدالاضحی کی چھٹیوں کے باعث کیا گیا۔