بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے چھ ماہ کی مہلت چاہیئے،قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

سندھ (جیوڈیسک) سندھ وزیراعلی قائم علی شاہ نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے چھ ماہ کی مہلت چاہیئے۔ لیاری کا مسئلہ انتظامی نہیں سیاسی ہے۔ سندھ کے وزیر بلدیات و ہاسنگ سید اویس مظفر کی جانب سے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے چھ ماہ کی مہلت چاہیئے۔ سپریم کورٹ سے گزارش کریں گے ہمیں وقت دے۔

لیاری سے متعلق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ لیاری کا مسئلہ انتظامی نہیں سیاسی ہوگیا ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ واپس آجائیں، نقل مکانی کرنے والوں نے واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر راج کے سوال پر قائم علی شاہ نے کہا کہ گورنر راج کے معاملے پر ممتاز بھٹو کا بیان کوئی نئی بات نہیں۔ اس موقع پر منظور وسان نیکہا کہ گورنر راج کی باتیں کرکے انارکی پھیلانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ سندھ میں انارکی پھیلی تو اثرات وفاق تک جائیں گے۔