بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اقتدار کی جانب ایم آر پی کا پہلا قدم ثابت ہوگا ‘ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر علی پٹی والا نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 25 جولائی 2015 ءکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں محب وطن روشن پاکستان پارٹی بھرپور حصہ لے گی جس کیلئے نہ صرف الیکشن کمیشن سے پارٹی رجسٹریشن کی تصدیق کرالی گئی ہے بلکہ انتخابی نشان ”کینگرو “ کے حصول کیلئے بھی الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور سیاسی و عوامی رابطہ مہم بھی منظم و مربوط کی جارہی ہے۔

امیر پٹی نے مزید بتایا کہ وفاقی دارالحکومت سے بلدیاتی انتخابات میں محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند تعلیم یافتہ ‘ دیانتدار و محب وطن افراد پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے دارالحکومت میں رہائش پذیر ایم آر پی کے مرکزی صدر محمد سلیمان راجپوت سے رابطہ کریں جبکہ محمد سلیمان راجپوت کی سیاسی مصروفیات کے باعث ٹکٹ کے حصول کے خواہشمندوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلے سلیمان راجپوت سے موبائل نمبر 03085070060 پر رابطہ کرکے وقت ملاقات طے کریں۔

پھر مقررہ وقت پراپنے تمام کوائف و دستاویزات کے ہمراہ انٹرویو کیلئے تشریف لائیں ۔امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی مقامی خود مختاری کے ذریعے وطن عزیز کو مستحکم و مضبوط اور عوام کو خوشحال بنانے کے ساتھ انہیں شراکت اقتدار اور حق احتساب بھی فراہم کرنا چاہتی ہے جس کیلئے اقتدار کا پہلا پلیٹ فارم بلدیاتی کامیابی ہے جس میں ایم آر پی یقینا تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔