بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی رائے کا آئینہ دار ہے۔عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوامی رائے کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ موجودہ حکمراں بلدیاتی انتخابات کبھی نہیں کرائیں گے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء کے قانون کے تحت حلقہ بندیاں موجود ہیں اس قانون اور حلقہ بندیوں کے تحت پورے ملک میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جاسکتے ہیں عالم علی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمرانوں کے تاخیری حربے کو بد دیانتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی خود مختاری کے لئے بے چین موجود ہ صوبائی اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کرا کر اختیار عوام کو منتقل کرنے سے مسلسل راہ فرار اختیار کئے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے بلدیاتی انتخابات نہ کرانا حکمرانوں کی بے حسی ہے بلدیاتی اداروں میں عوامی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کرپشن کے دلدل میں دھنس چکے ہیں۔

عوام علاقائی سطح پر پورے ملک میں بنیادی مسائل کا شکار ہیں صوبائی حکومتیں صرف بلدیاتی قانون اور اس کی ترمیم اور حلقہ بندیوں کو آڑ بنا کر مسلسل بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہیں عالم علی نے کہاکہ اگر صوبائی حکومتیں فی الفور بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہ کیا تو پورے ملک میں عوامی رائے عامہ کو ہموار کرکے حکمرانوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔