اسلام آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ 5 دسمبر کو ہو گا، راولپنڈی میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات تیسرے اور آخری مرحلے میں ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
انتظامیہ نے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر راولپنڈی شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے تاہم خواتین، بزرگ، سیکیورٹی اہلکار اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ ہو گا۔