بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کنٹرول روم کو فعال بنایا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on November 5, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت جاری انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی یونین کونسل نمبر1،2اور3کا تفصیلی دورہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ ماہ محرم الحرام کے دوران عزادار حسین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر مکمل نو پارکنگ زون قرار دے کر روٹس پر سے ہر قسم کے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کرکے رنگ و روغن کیا جائے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف مساجد وامام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام امور کی مکمل نگرانی کی جارہے عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر منتظمین نے محرم کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور رکن صوبائی اسمبلی کا علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com