بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صاف ستھرا سرسبز صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ماجد رضا غوری

کراچی (خصوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچا نے کے لئے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات میں تیزی کے ساتھ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے “نیٹ ،کلین اینڈ گرین مہم چلا نے کا اعلان کردیا شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت مورخہ 17 نومبر 2014ء بروز پیر سے خصوصی مہم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کی صدارت میں شاہ فیصل زون محکمہ سنیٹریشن کے ذمہ دران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی عباس شاہ ،جاوید علی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے علاوہ شاہ فیصل زون محکمہ سنیٹریشن کے ایریا انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ خصوصی صفائی مہم کے ساتھ علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کا قیام ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے اور روشنی کے انتظامات کی بہتری یقینی بنا نے کے لئے تمام تر کاشوں کو بروئے کار لایا جائیگاانہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی کے لئے میدان عمل میں نکل آئیں اور عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنا ئیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ عوام کی دہلیز تک بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے انہوں نے تمام ایریا انسپکٹر ،سب انسپکٹرز اور مقدموں سے کہا ہے

وہ یونین کونسل کی سطح پر صفائی و ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہی حاصل کرکے اس کی رپورٹ شاہ فیصل زون کے شکایتی مرکز میں جمع کرائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے اجلاس میں موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر سیوریج مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ بلا تعطل صفائی وستھرائی کے عمل کو یقینی اور انفرا اسٹرکچر کو تباہی ساے بچایا جاسکے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کو شعار بناتے ہوئے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکار ہ دلا ئیں انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی خصوصی صفائی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مہم کا آغاز کررہی ہے اور انشا اللہ مستقل بنیادوں پر علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل سے پاک معاشر ے کا قیا م یقینی بنا کرر ضلع کورنگی کو شہر قائد کا مثالی صاف ستھرا اور سربز ضلع بنا یا جائے گا۔

DMC KORANGI

DMC KORANGI