بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے شکایتی مراکز فعال اور نگرانی کا نظام قائم کرنے کا اعلان

کراچی : بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کو بہتر اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا نے اور انتظامات کے جائزے کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی محکمے اپنی کا رکردگی کو فعال بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی وزیر بلدیاتی شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر 23فروری سے آغاز ہونے والے “صاف ستھرا ،سرسبز پر امن سندھ مہم “کے انتظامات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے سربراہان بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے افسران سے کہاکہ 23فروری سے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو صاف ستھرا سرسبز بنا نے کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے بلدیاتی انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر ضلع کورنگی کی حدود میں سیوریج مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرتے ہوئے عوام کو سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلائیں۔

بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے اور شکایتی مراکز میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit