گجرات : میونسپل ہائی سکول گجرات میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پرنسپل غزالہ بھٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ داخلوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔
میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ غزالہ بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ماڈل ہائی سکول گجرات کو صحیح معنوں میں معیاری تعلیمی ادارہ بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں ڈی سی او گجرات اور محکمہ تعلیم کے افسران کی سربراہی میں کام ہو رہا ہے۔ تمام سٹاف محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔