بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نر سریاں ہیں :ڈاکٹر ندیم اشرف

لاہور: فرسٹ ایڈ جنرل پریکٹیشنرز پنجاب کے صدر امیدوار برائے چیئرمین یونین کو نسل175 اتحاد پارک ڈاکٹر ندیم اشرف قائد ملت ویلفیئر سو سائٹی اتحاد پارک کے صدر و امیدوار برائے یوتھ کونسلرمحمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بگل بج چکا مخالفین کو بیچ میدان کے زیر کریں گے مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری اور پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے تا کہ میاں نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو نچلی سطح سے منظم کر کے خدمت کے نئے دور کا آغاز کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 175 اتحاد پارک میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مخالفین کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے کیو نکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نر سری ہین مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جمہوریت کے استحکام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں بلدیاتی اداروں میں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار افراد کو منتخب کر اکر بھجوائیں گے اپوزیشن جماعتوں کی غیر سنجیدہ سیاست سے جہاں عوامی مسائل الجھ رہے ہیں وہاں جمہوریت کے لئے بھی خطرات منڈ لاتے ہیں اس لیے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین شکست کے خوف سے اوٹ پٹانگ ہانک رہے ہیں خوشحالی اور خود مختار پاکستان میاں نواز شریف کا خواب ہے اس کی تعبیر کے لئے ہر شہری کو کردار ادا کر تے ہو ئے بلدیاتی الیکشن میں میاں نواز شریف کے امیدواروں کو کے نشان پر ٹھپے لگانا ہو نگے۔