کراچی (جیوڈیسک) بانی پاکستان کی یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ اور وزیر اعلٰی قائم علی شاہ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ بانی پاکستان کی یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکبار پیش کرتا ہوں۔ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلٰی سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروز گاری دور کرنے کے لئے سب مل کر کوشش کریں اور احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا چاہئیے۔ ملک آئین کی پاسداری اور اداروں کی مضبوطی سے بہتر ہو گا۔
بلدیاتی انتخابات کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کی پاسداری کر رہے ہیں۔ بلدیاتی آرڈی نینس پر کچھ جماعتیں عدالت میں گئی ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی امن و امان بحال رکھنے کے لئے لگائی گئی۔