بلدیاتی شیڈول کی منسوخی عدالتی فیصلے کے بعد ہو گی: الیکشن کمیشن

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ عدالتی حکم نامہ ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

موجودہ حلقہ بندیاں برقرار رہیں تو صرف پولنگ کی تاریخ آگے کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کا حکم دیا تو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 23 فروری اور پنجاب میں 13 مارچ تک کرانے کی تجویز دی۔ سیکرٹری اشتیاق احمد کا کہنا ہے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تقسیم کیلئے ایک ماہ درکار ہے۔