لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے منظوری دے دی ہے تاہم تحریک انصاف نے مجوزہ نظام کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں منظوری کے دوران مزاحمت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور وزیر اعظم نواز شریف نیمسلم لیگ (ن) کے سربراہ کی حیثت سے پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے۔
بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کو ابھی پنجاب اسمبلی سے منظور کرانا باقی ہے۔ پنجاب کے وزیر بلدیات رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے حلقہ بندیوں کے لیے بھی وقت درکار ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے مجوزہ بلدیاتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام جس میں انتظامی اور مالیاتی اختیارات عوامی نمائندوں کی بجائے بیوروکریٹس کے پاس ہوں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا اگر حکومت پہلے سے موجود نظام کی خرابیاں دور کر لیتی۔