سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ پندرہ اگست تک سپریم کورٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 15 اگست سے قبل نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔
نیا بلدیاتی نظام کسی مخصوص جماعت کو سپورٹ کرنے والا نہیں مگر پورے سندھ کا ایک نظام ہوگا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کیا سپریم کورٹ چاہے گی کہ 15 اگست کی بلدیاتی انتخابات کے بعد ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لئے آرڈیننس جاری ہو۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا نیا بل اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے تاہم سپریم کورٹ بھی معروضی حالات سمجھے۔ نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے مسودے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔