بلدیاتی نظام کی بدولت نچلی سطح تک عوام کے مسائل کا حل موجود ہے مگر ادارے بااختیار نہ ہونے کے باعث اس نظام کے خاطر خواہ ثمرات حاصل نہ کیے جاسکے، روحیل اکبر
Posted on August 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کی بدولت نچلی سطح تک عوام کے مسائل کا حل موجود ہے مگر ادارے بااختیار نہ ہونے کے باعث اس نظام کے خاطر خواہ ثمرات حاصل نہ کیے جاسکے جمہوری حکومتوں کے دعویداروں نے پچھلے پانچ سالوں میں بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر اپنے جماعتوں کے جمہوری ہونے کی نفی کردی اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نظام یورپ میں کامیابی سے ہمکنار ہے۔
مگر پاکستان میں اس سسٹم کو متعارف کروانے والوں نے وسائل اور اختیارات کا تعین کرنے کی کوشش نہ کی سابقہ بلدیاتی نظام کی طرح اگر یونین کونسل اداروں کوبا اختیار بنایا جاتا اس کے اختیارات اور وسائل مہیا کیے جاتے تھے تو اس نظام کے ثمرات نچلی سطح پر بارا ور ہوسکتے تھے مگر کتنے افسوس کی بات ہے۔
کہ بلدیاتی اداروں کو سات سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا تحلیل کیے مگر جمہوری حکومت نے امن وعامہ کا مسئلہ ظاہر کے بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر عوام کو نچلی سطح پر اپنے نمائندوں کے چنائو سے محروم کر رکھا ہے۔
جو حکمران جماعتوں کے جمہوری ہونے کی نفی ہے انہوںنے کہا کہ اگر جنرل الیکشن، صدارتی الیکشن اور ضمنی الیکشن کروائے جاسکتے ہیں تو پھر بلدیاتی الیکشن میں کونسی رکاوٹ حائل ہے ا س لیے جلد ازجلد بلدیاتی اداروں کے الیکشن کروائے جائیں تاکہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے اورجمہوری عمل مکمل ہو۔