بلدیاتی نظام 1979 کے تحت فاروق ستار مئیر بنیشرجیل انعام میمن

Farooq Sattar

Farooq Sattar

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 1979 کے بلدیاتی نظام کے تحت فاروق ستار مئیر بنے، پیپلز پارٹی کے ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو کامیابی نہیں ملے گی۔ ایوان وزیر اعلی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے لئے غیر مناسب زبان استعمال کی جس پر انہیں افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ٹکڑے کرنے کے لئے سابق آمروں نے بھی کوششیں کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، پیپلز پارٹی نے عوام اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ہیں،، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 1979 کے بلدیاتی نظام پر اعتراض کرنے والی ایم کیو ایم نے اسی نظام کے تحت کام کیا ہے۔ بلدیاتی نظام کو برطانوی راج سے تعبیر کرنے والے خود برطانوی شہری ہیں، ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجود گورنر سندھ کے عہدے کو اپنے پاس رکھا ہے۔