بلدیاتی ادارے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام کو علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلائیں۔نشاط ضیاء قادری
Posted on March 17, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوامی خدمت کی انجام دہی کے لئے شب روز کوشاں ہیں بلدیاتی اداروں کے باہمی تعاون سے علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی عوامی دہلیز تک فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش علاقائی بلدیاتی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے بلدیاتی ادارے علاقائی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں کر پارہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مسائل سے دو چار ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست اراکین اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔
دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل سے رکن صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیںانہوں نے عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل سننے کے بعد شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کی اندرونی گلیوں اور آمد و رفت کے راستوں پر صفائی وستھرائی اور روشنی کا فوری انتظام کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ حق پرست نمائندوں عوام کو مسائل سے پاک مثالی معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے مصروف عمل ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون اور اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں سے مسائل کا خاتمہ کرکے مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com