بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔ روشن پاکستان پارٹی

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے مہلت کے حوالے سے متعلق تمام درخواستوں کے اخراج اور بلدیاتی انتخابات فراہم کردہ شیڈول کے مطابق سندھ میں اور پنجاب میں 20ستمبر2015ءکو کرائے جانے کے حکم پر اعلیٰ عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ اقبال چاند و دیگر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ صرف قومی ضرورت بلکہ آئینی تقاضہ بھی ہیں۔

اس لئے قومی ضرورت اور آئینی تقاضے کو نظر انداز یا اس سے انحراف کرنے والے نہ تو عوام سے مخلص ہوسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی طور محب وطن کہا جاسکتا ہے جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت کی تکمیل بھی ممکن نہیں ہے اسلئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ملک و قوم اور جمہوریت کی سلامتی و بقا کیلئے لازم ہے۔

روشن پاکستان پارٹی کے رہنما¶ں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینٹ کیلئے رضا ربانی کی نامزدگی اور وزیراعظم کی جانب سے اس نامزدگی کی حمایت کو مثبت سیاست کی جانب پیشرفت قرار دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔