کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ای ایس سی نے عدم ادائیگی پربلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر سوک سینٹر کی بجلی منقطع کردی، ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کے ایم سی پر ایک ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔
ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق ادائیگی کیلئے متعدد بار نوٹس بھیجے مگر ادائیگی نہیں کی گئی اور کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے جواب نہ ملنے پرکے ای ایس سی نے بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفاتر سوک سینٹر کی بجلی منقطع کردی۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ایم سی کے ذمے کے ای ایس سی کے ایک ارب 70 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔