بلدیہ عظمی کراچی کے ٹیکس فری بجٹ کا اعلان

Supreme municipality

Supreme municipality

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بلدیہ عظمی کراچی کا آئندہ مالی سال کے لئے 35 ارب 59 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کے ٹیکس فری بجٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

ایڈمنٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی نے بلدیہ عظمی کے بجٹ کی منظوری دی۔ بجٹ کا مجموعی حجم 35 ارب59 کروڑ اور 50 لاکھ روپے ہے جس میں آمدنی کا تخمینہ 35 ارب 59 کروڑ50 لاکھ اور اخراجات کا تخمینہ 35 ارب 49 کروڑ 38 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 19 ارب 12 کروڑ 24 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی اور دیگر اخراجات کے لئے 4 ارب 51 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے منصوبے پر 20 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔