کراچی : چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے کہاکہ ملیر ریو برج پر محکمے کی جانب سے مرمتی کاموں میں سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برج کی بندش سے لاکھوں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے محکمے ترقیاتی ومرمتی کاموں میں غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کرکے عوام کو سزا نہ دیں ملیر ریور برج پر جاری مرمتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملیر ریور برج کو آمد و رفت کے کھولا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین رکن الدین تاج کے ہمراہ ملیر ریور برج پر جاری مرمتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کی جانب سے فوری ایکشن لینے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کردیا ہے۔
انشا اللہ ملیر ریور برج آئندہ 24گھنٹوں میں عوامی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائیگا اس موقع پر وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرہ کو عوامی مسائل پر خصوصی دلچسپی اور ملیرریور برج کے مرمتی کاموں کی سست رفتاری پر فوری ایکشن لینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل پر عوامی نمائندے خاموش نہیں بیٹھیں گے تمام محکمے اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔