کراچی: چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے اپنا منصب سنبھالنے کے فوری بعد عوامی خدمت کے سفر کا آغاز کردیا ،شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے دفاتر کے اچانک دورے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ دفتری اوقات کی پابندی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کیا جائے۔
علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون مرکزی آفس کے تمام محکموں کے دفاتر کے دورے پر محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کے ھوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔
دفتری اوقات کی خود اور ماتحت عملے کو بھی اس کا پابند کرائیں تاکہ عوام کے مسائل کو فوری اور بروقت حل کیا جاسکے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کے شکایتی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکایتی مراکز کو مزید فعال بنا یا جائے عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد اسے جلد ازجلد حل کیا جائیاس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی وہ دفتری ماحول کو درست بنا ئیں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ ہمیں باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے اس ھوالے سے عوامی تعاون اور تجاویز کی روشنی کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے ترتیب دیئے جائیں۔