بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کا اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں اجلاس ،بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

کراچی : ڈپٹی کمشنر ایسٹ و بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر سمیع الدین صدیقی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل رانا ایاز کی صدارت میں شاہ فیصل زون میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی و محکمانہ کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہو جس میں سابقہ کالعدم شاہ فیصل ٹائون کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں بلدیہ شرقی کے زیر اہتمام کشمیر کمپلیکس میں منعقد کئے جانے والے فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول کے حوالے سے شاہ فیصل زون کی جانب سے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرشاہ فیصل رانا ایاز نے کہاکہ بلدیہ شرقی کے زیر اہتمام منعقدہ فلا ور شو اینڈ فیملی فیسٹیول ضلع میں امن و آشتی اور محبت کے فروغ کا باعث ہوگا انہوں نے محکمہ باغات شاہ فیصل زون سے فلاور شو کے حوالے سے انتظامات پر مفصل بریفنگ لینے کے بعد افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام محکماجاتی سربراہان دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنا ئیں۔

عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نے کہاکہ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتر کے ساتھ علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور کتا مار مہم کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

اجلاس میں موجود فراہمی و نکاسی آب کے مقامی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل زون کے تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مثالی سسٹم عوام کو مہیا کیا جائے پانی کی لائنوں کی لیکجز کی ہنگامی بنیادوں پر درستگی اور
کھلے سیوریج مین ہولز پو فوری طور پر ڈھکنے لگائے جائیں ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نے متعلقہ محکموں سے جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

تاکہ عوام کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے موثر اندار میں مہم چلا کر علاقائی خوبصورتی کو بحال کیا جائے۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone