بلدیہ وسطی میں خطرناک بیماریوں کے خلاف بائیولوجیکل مرحلے کا آغاز

 DMC Central Press Breifing

DMC Central Press Breifing

کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کے عوام کو چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا سے بچانے کے لئے مثبت اور اثر انگیز اقدامات کررہے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے زولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے خطرناک بیماریوں کے خلاف دوسرے مرحلے میں بائیولوجیکل اقدامات شروع کردئے گئے ہیں۔اس مرحلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہر یوسی میںموجود فواروں، تالابوں اور ایسی جگہوں پرکہ جہاں پانی جمع رہتا ہومچھروں کے انڈوں، لاروں اور بچوں کاشکارکرنے والی مچھلیاں رکھی جائیں گی ۔ وہ اپنے دفتر میں چکن گونیا، ڈینگی بخار اور ملیریا کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق راجپوت کے ہمراہ خصوصی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کراچی یونیورسٹی صحت اور صفائی کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر کراچی یونیورسٹی زولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق راجپوت نے صحافیوں کو بتایا کہ چکن گونیا، ڈینگی بخار اور ملیریا بخار ، تینوں بیماریاں مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہیں۔ بیماریوں کے خلاف اپنے تحقیق کے حوالے سے ڈاکٹر راجپوت نے کہا کہ کسی بھی بیماری سے بچائو کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اُس کے پیداہونے کے اسباب کو ختم کیا جائے۔ کیونکہ مذکورہ بیماریں مچھروں کے کاٹنے سے پیداہوتی ہیں تو ضروری ہے کہ مچھروں کی افزائش کو ختم کرنے کے لئے مچھر وں کے انڈے ، لاروے اور بچوں کاشکار کرنے والی ”گپی” ”رینبو” اور ڈینگی فِش” کو استعمال کیا جائے جو بہت تیزی کے ساتھ مچھروں کے لاروے کھاتی ہیں۔ یہ مچھلیاں گھروںکے ایکوریم میں بھی پالی جاسکتی ہیں کیونکہ کراچی میں عام دستیاب ہیں۔

جبکہ شہر میں موجود فواروں، تالابوں ، جوہڑوں اور کھلے مقامات پر جمع شدہ پانی میں ڈالی جائیں جہاں وہ تیزی کے ساتھ مچھروں کو پیداہونے سیپہلے ہیں ختم کردیں گی۔ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ یہ کام حکومتِ سندھ کا ہے لیکن اگر صوبائی حکومت اپنے فرائض سے غفلت برتے تواس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم اپنے عوام کوبیماریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے عوام کو خطرنا ک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کے دوران ریحان ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پوری تندہی کے ساتھ ضلع وسطی سے کوڑے کرکٹ کا بیک لاگ ختم کرنے کی کوشش کی اور 37ویں روز تک پچاس فیصد بیک لاگ اور تقریبا 70ہزار ٹن روز مرّہ کا کچرا اُٹھانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ اب انکی پرخلوص کوشش سے ضلع وسطی کو ”چکن گونیا، ڈینگ بخار اور ملیریا ‘ جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں ضلع وسطی میں مچھروں کو ختم کرنے کے لئے جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کرایا گیا ۔اب بایئولوجیکل میں مچھر وں اور انکے بچوں کا شکارکرنے والی مچھلیوں کے ذریعے مچھروں کی پیدائش کے عمل کو مفقود کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پریس بریفینگ میںڈسٹرکٹ ایسٹ کے وائس چیئرمین عبدالرؤف ، میونسپل کمشنرڈی ایم سی سینٹرل وسیم سومرو، چیف میڈیکل آفیسر ڈی ایم سی ڈاکٹر حامد اور انفارمیشن آفیسر بلدیہ وسطی عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (سینٹرل)
شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ
www.dmccentralkarachi.blogspot.com