کراچی : بلدیہ وسطی کی پانچ یونین کونسلوں میں یکم دسمبر سے سینکڑوں سینٹری ورکرز اورمشینوں کی مدد سے صد (100) روزہ صفائی مہم کا زور شور سے جاری ہے۔جس کی نگرانی بہ نفسِ نفیس خود چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چئیرمین سید شاکرعلی کررہے ہیں۔یوسی نمبر 4/12/ نیوکراچی، یو سی نمبر 18/نارتھ ناظم آباد، یوسی نمبر31/ایف بی ایریا اور یوسی نمبر42/ لیاقت آباد سے، 2/ دنوں میں ہزاروں ٹن کچرا ڈمپرز کے ذریعے ٹھکانے لگایاگیا۔ جبکہ گرین بیلٹس کی صفائی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ آج یوسی 45/ لیاقت آباد نمبر4/میں نے بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام ڈسپنسری کی بحالی کے کا کام کا آغاز کردیا گیا۔
چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چئیرمین سید شاکر علی نے ڈسپنسری کی صفائی ستھرائی، رنگ روغن کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسپنری میں موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے ادویات کے اسٹاک اور مزید ضرورت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ منتخب کردہ پانچوں یونین کونسلوں میں موجود بلدیہ وسطی کے زیر انتظام اسکولوں اور ڈسپنسریز کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پرتوجہ دی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں اسٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹس کی صفائی سے ضلع کی صورتِ حال بہترہوتی جارہی ہے۔ واضح رہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کے کارکنان تندہی سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔جس کے لئے چئیرمین اور وائس چئیرمین نے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ چئیرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ضلع کو صاف اور شفاف بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع وسطی کو شہر کا شفا ف ترین ضلع بنانے کی کوششیں بارآور ثابت ہو سکیں۔