کراچی : بلدیہ کورنگی کا ضلعی حدود میں فیملی پارکس، کھیلوں کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنانے کا اعلان، عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ سرسبز بنا یا جائیگا ،ضلع کورنگی میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام تفریحی مقامات کو فعال بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید حمر علی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی غلام جیلانی اور ہاشم رضا کے ہمراہ لانڈھی زونز کے مختلف فیملی پارکوں کا تفصیلی دورے پر کیا اس موقع پر انہوںنے پارکوں اور گرین بیلٹس پر بلدیہ کورنگی محکمہ پارکس کی جانب سے جاری تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،غلام جیلانی اور ہاشم رضا نے کہاکہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لئے سرسبز ماھول کا قیام ضروری ہے موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو سرسبز بنا نا ہو گا۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کے قیام کے لئے زیادہ سے زیادہ سبز اُگائیں ،پودا لگا ئیں ،اس کی آبیاری اور حفاظت کریں تاکہ سرسبز ماحول کو فروغ دیکر ہم فضائی آلودگی کا خا تمہ کرکے صحت مند ماھول کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے پارکوں اور گرین بیلٹس پر جاری ترقیاتی و تزئین آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ جاری کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور فیملی پارکس اور گرین بیلٹس پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ تفریحی سہولتیں فراہم کیا جائیں وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے کہاکہ ضلع کورنگی میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہم اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت میں شب روز مصروف ہیں۔