کراچی : صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کرسمس سے قبل بلدیہ کورنگی کے مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا، پیشگی تنخواہ کی ادائیگی پر بلدیہ کورنگی کے مسیحی ملازمین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کہاکہ کرسمس سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا مقصد اپنی مسیحی ملازمین کی خوشیوں کا دوبالا کرنا ہے انہوں نے کہاکہ مسیحی ملازمین بلدیاتی اداروں کا قیمتی آثاثہ اور ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے عوامی خدمات کو اولین ترجیحی دیتے ہوئے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائے۔