بلدیہ کورنگی نے عیدالاضحی کے موقع پر مثالی انتظامات کرتے ہوئے عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا:حق پرست اراکین اسمبلی

Korangi

Korangi

کورنگی (خصوصی رپورٹ)حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی،محمد علی راشد، عامر معین، نشاط ضیاء قادری، وقار شاہ، شیراز وحید، نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے جس کا مقصد یہ تھا کہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ مل کر وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ چونکہ متحدہ قومی موومنٹ ساست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اسی لئے عوامی مسائل کے حل کے جذبے کے تحت عید قرباںکے موقع پربلدیاتی ا نتظامیہ کے ساتھ مل کر اور مستقل رابطے میں رہ کر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھا نے کا کام میں ہر ممکن تعاون کیا ہے کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک عوامی جماعت ہے۔اور اس کے قیام اور منشور کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور مسائل کو حل کرناہے۔عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی اور بلدیاتی انتظامیہ کے تعاون سے عوام کے لئے بہتر ین اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام زونز(شاہ فیصل،کورنگی،لانڈھی)کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

ماضی کی طرح عیدالاضحی کے موقع پر بہترین انتظامات کی طرح اس دفعہ صورت حال نہایت بہتر ین رہی اور عوام کو تمام تربہترین سہولیات فراہم کی گئی۔ بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر مثالی انتظامات کرتے ہوئے عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا۔حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی،محمد علی راشد،عامر معین،نشاط ضیاء قادری،وقار شاہ،شیراز وحید نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو بر وقت تمام تر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام افسران اور عملہ خدمت کے جذبے سے کام کر رہے تھے۔ حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی،محمد علی راشد،عامر معین،نشاط ضیاء قادری،وقار شاہ،شیراز وحید نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر افسران وعملے نے مل جل کر کاموں کو انجام دیا اور طے شدہ حکمت عملی پر بھر پور طریقے سے عمل در آمد کرتے ہوئے عید قرباںکے موقع پر بہترین طریقے سے عوامی خدمت کے فریضے کو سر انجام دیا۔

اس کے علاوہ آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے امور کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے تمام مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے عید الاضحی کے موقع پر بہتر انتظامات کی انجام دہی پر بلدیہ کورنگی کے تمام زونز(شاہ فیصل،کورنگی،لانڈھی) کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی عوامی خدمت سے سرشار اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ عوامی تعاون کے زریعے ضلع کورنگی کو ہر شعبے میں شہر کا مثالی ضلع بنائے گی ۔حق پرست اراکین اسمبلی نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کورنگی عبدالراشد خان، میونسپل کمشنر مسرور میمن،اور بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز(شاہ فیصل، کورنگی،لانڈھی)کے افسران و ملازمین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ اور بلدیاتی انتظامیہ سے ان کو تعریفی اسناد اور اعزازیہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔