بلدیہ کورنگی کاحضرت امام حسین علیہ سلام چہلم کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں اور مجالس گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا ۔انتظامات کے معائنہ کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل اور چہلم کے موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے تحت جاری بلدیاتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے

مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف پاکیزہ ماحول کے قیام کے ساتھ روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں منتظمین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ماہ محرم کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ انجام دیا ہے اور انشا اللہ چہلم کے موقع پر بھی عزاداروں کوبلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi