کراچی: چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے یوم آزادی پر ضلع حدود میں عوام کو صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیوٹیفکشن مہم کا آغاز کردیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ یوم آزادی وطن پر عوام کو بلدیاتی مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے ضلع حدود میں بیوٹیفکشن مہم کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری اقدامات کے ذریعے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے رکاوٹوں کا خاتمہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ شاہراہوں پر آویزاں بینرزار اشتہاری میٹریلز کو ہٹا کر علاقائی خوبصورتی میں اضافہ یقینی بنا یا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر جاری صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ یوم آزادی سے قبل علاقائی سطح پر جاری انتظامات کو تیز کیا جائے اور یوم آزادی وطن پر عوام کو مثالی ماحول کی فراہمی یقینی بنا یا جائے بعد ازاں یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے ہمراہ علاقائی دورے پر عوام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ہم باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ اور علاقائی ترقی کے لئے شب روز مصروف عمل ہیں اس موقع پر انہوںنے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا نے میں بلدیہ کورنگی اور یونین کمیٹیز سے تعاون کریںانشا اللہ ہم باہمی تعاون کے ذریعے اپنے ضلع کو تمام تر بلدیاتی مسائل سے نجات اور اسے ترقی سے ہمکنار کرینگے۔