کراچی : بلدیہ کورنگی میں دس روزہ صفائی مہم کے دوسرے روز بھی صفائی ستھرائی کا کام بدستور جاری ہے صفائی مہم کے دوران لانڈھی و کورنگی سے ہیوی مشینری کے ذریعے کچرے اور ملبہ کو ا ٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا گیا اور محکمہ باغات نے صفائی مہم میں بلدیہ کورنگی کی مین شاہراہوں ، لنک روڈوں اور سینٹرل آئی لینڈ سے خاردار جھاڑیوں کا خاتمہ کیا گیاصفائی مہم کے دورا ن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور حسین میمن ، فوکل پرسن محمد مبین صدیقی، ڈائریکٹر ْہیلتھ بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر ْہیلتھ کورنگی سید محمد احمدنقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر ْہیلتھ لانڈھی سلیم رضا اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پرموجود عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ذمہ داری بلدیہ کورنگی کی ہے و ہاں علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا تاہم انتظامیہ عوامی مسائل ان کے گھر کی دہلیز تک حل کرنے کیلئے ہمہ و قت کوشاں ہی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں اور عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس صفا ئی مہم کے زریعے بلدیہ کورنگی کو صاف ستھرا او ردیگر ڈسٹرکٹ سے منفرد بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاہم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار اداکرنا ہوگالہذا میری آپ سے اپیل ہے کہ آپ لوگ اپنے گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے کچرا صرف کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔