کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل ،ملیر مادل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل ،بلدیاتی سہولتوں کی بلا تعطل اور بروقت فراہمی کے لئے چاروں زونز میں کنٹرول روم عاشورہ محرم الحرام تک قائم رہیں گے ۔ وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے منتظمین ،بلدیاتی نمائندوں اور افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کی جانب سے انجام دیئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا دورے کے موقع پر منتظمین کی جانب سے اُٹھا ئے گئے متعدد مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ عزداران حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے قبل ازوقت انتظامات کا آغاز کردیا گیا تھا اور الحمد اللہ اس وقت ضلع کورنگی کی حدود میں قائم امام بارگاہوں مجالس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی مسائل کو حل اور سڑکوں کی تعمیر و ترقی اور راستوں سے تجاوزات و رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنا دیا گیا ہے تمام تر انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے گئے اور انشا اللہ عاشورہ محرم الحرام تک فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا کر عزاداروں کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اس حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اورلانڈھی زونز میں کنٹرول روم کا قیام یکم محرم الحرام سے یقینی بنا دیا گیا جو عاشورہ محرم الحرام تک فرائض انجام دے گا کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات پر بروقت عملدرآمد کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔
وائس چیئر مین سید احمر علی نے بلدیہ کورنگی محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر قائم تمام تر تجاوزات اور رکاٹوں کو جلوس سے قبل ہنگامی بنیادوں پر ہٹا نے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی۔