کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عید میلاد النبی ۖ پر ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک اور عاشقان رسول ۖ کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تمام تر دستیاب وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لانے کا اعلان کرتے ہوئے یکم ربیع الاول تا 12ربیع الاول تک بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں میں میونسپل ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام محکماجاتی سربراہان اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے میونسپل کمشنر غلام محمد کھو کھر کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز کے علاوہ سپرٹینڈنگ انجینئر طارق مغل ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو اور دیگر افسران موجود تھے دورے کے موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے حرمین چورنگی ملیر پر جاری تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ۖ سے قبل تمام چورنگیوں اور چوراہوں پر جاری ترقیاتی اور تزئن و آرائش کے کاموں کو مکمل کیا جائے انہوںنے کہاکہ حرمین چورنگی کو ضلع کورنگی کا ماڈل چورنگی بنا یا جائیگا۔
بعد ازاں میونسپل کمشنر غلام محمد کھو کھر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مسائل سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر منتظمین سے ملاقات میں چیئر مین سید نیئر رضا اور میونسپل کمشنر غلام محمد کھو کھر نے یقین دلا یا کہ منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائیگا منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں اور چراغاں گاہوں پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔