کراچی : لدیہ کورنگی کا خصوصی صفائی مہم کے ساتھ رین ایمرجنسی پلان کا آغاز مزید متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تینوں شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور دستیاب مشنری کو آن روڈ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ رات دوران برسات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ برساتی نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیکر ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب آب کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ مزید متوقع برسات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیا جائے اہم شاہراہوں سمیت اندرونی گلیوں خصوصاً نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔
ضلع کورنگی کے اہم شاہراہوں کے دورے پر برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ برساتی نالوں سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے نکاسی آب کے انتظامات بہتر بنا ئے جائیں انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز کو ہدایت کی کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات عوام کو سہولیات پہنچا نے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیا جائے بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیص،کورنگی اور لانڈھی میں شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر افسران و عملے کی تعریف کی۔