بلدیہ کورنگی کا شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات اور رکاوٹوں سے پاک بنا نے کے لئے گرینڈ آپریشن چلا نے کا اعلان

کراچی (خصوصی رپورٹ) بلدیہ کورنگی کا شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک بنا نے کے لئے گرینڈ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا ،ضلع کورنگی میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا کر مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کے لئے تمام زونز کو ہدایت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا ہے کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضلع کورنگی کو تجاوزات سے پاک بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے فوکل پرسن اور محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے اور اس حوالے سے تمام تر محکمانہ کاشوں کو بروئے کار لایا جائے علاقائی دورے کے دوران ضلع کورنگی کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور فٹ پاتھوں پر رکھے گئے جرنیٹرز وغیر ہ کی وجہ عوام کو آمد رفت میں حائل مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے اور اس کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں عوام کو علاقائی سطح پر در پیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شکایاتی مراکز کو فعال بنایا جائے اور بروقت شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

DMC KORANGI

DMC KORANGI