بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت شعبان المعظم کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب، آج سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کا آغاز کیا جائے گا

News

News

کراچی (خصوصی رپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ شب برات کے حوالے سے قبرستانوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شب برات کے موقع پرقبرستانوں سے خار دار جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے حوالے سے انتظامات فوری انجام دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شب برات کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں واٹر اینڈ سیوریج ،فائر بریگیڈ ،محکمہ ہیلتھ ،کے الیکٹرک سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت شعبان المعظم کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے آج سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے انتظامات پر زور دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض تندہی کے ساتھ انجام دیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے شب برات کے موقع پر زائرین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات کا آغاز کردیا گیا محکمہ باغات ،سالڈویسٹ اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ ہنگامی بنیادوں پر قبرستانوں سے کار دار جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی وستھرائی اور وشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شب برات سے قبل قبرستانوں کے اطراف تجاوزات اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے اور قبرستانوں کی دیواروں پر رنگ و روغن کا کام انجا م دیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شب برات پر عوام کو مسائل سے پاک ماحول کے قیام کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے۔