کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ترتیب دیئے گئے “رین ایمرجنسی پلان “کو مزید توسیع دیتے ہوئے میونسپل ایمرجنسی کے تحت بلدیہ کورنگی کے تمام محکموںکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،شکایتی مراکز فعال اور مزید متوقع برساتی کے پیش نظر تمام تر دستیاب مشنریز اور افرادی قوت کو آن روڈ کردیا گیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا گزشتہ دوپہر تیز آندھی اور برسات کے بعد ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ بارش کے فوری بعد اہم شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا یا جائے دورے میں وائس چیئر مین سید احمر علی ،میونسپل کمشنر رفیق شیخ اور دیگر محکما جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مختلف علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید نیئر رضا نے کہاکہ برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لئے بلدیاتی مشنریز اور عمل آن روڈ ہے اور بارش کے فوری بعد سڑکوں اور گلیوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا جارہا ہے تمام یونین کمیٹیز میں منتخب بلدیاتی نمائندے دوران برسات عوام کو جہاں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں وہیں اپنے حلقوں میں برساتی نالوں کی صفائی اور برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے جد وجہد کررہے ہیں،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدات کی کہ ضلع کورنگی کی حدود مین برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور نالوں کو صاف اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنا یا جائے انہوںنے مزید متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔