کراچی : بلدیہ کورنگی اور بحریہ ٹائون کی مشترکہ صفائی مہم کے پہلے دن ملیر ماڈل زون کے مختلف علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کو اٹھا کا ٹھکانے لگا دیا گیا پہلے دن 1400 ٹن سے زائد کچرا اُٹھا یا گیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بحریہ ٹائون کے کمانڈر ذوالفقار میمن کے کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بحریہ ٹائون اور بلدیہ کورنگی کی مشترکہ صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی کو کچرے کے ڈھیروں سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کچرے کی وجہ سے درپیش صحت مند ماحول کے حوالے سے جلد ضلع کورنگی میں تبدیلی محسوس کرینگے چیئر مین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کی عوام کی جانب سے بحریہ ٹائون کے روح رواں ملک ریاض حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کورنگی سے کچرے کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی کی مدد کررہے ہیں ۔مختلف علاقوں میںعلاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔
کوڑا کرکٹ اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیںتا کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم سب ملکر اپنے ضلع کورنگی کو نیٹ اینڈ کلین بنا سکیں چیئر مین بلدیہ کورنگی نے سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوامی شکایات پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج سسٹم بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہیں پانی اور سیوریج سسٹم کی ذمہ دار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے مسائل کی وجہ بلدیہ کورنگی کے پاس محدود وسائل اور ناکافی مشنریز ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ضلع کورنگی سے 50فیصد کچرا اُٹھارہے ہیں ہم نے اس صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے سندھ حکومت سے مشنریز کا مطالبہ کیا اور انہیں کئی بار تحریری طور پر آگاہ کیا مگر سندھ حکومت کی جانب سے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ہم شہر کو صاف ستھرا بنا نے اور اسے حوالے سے بلدیہ کورنگی سے تعاون پر بحریہ ٹائون اور FWOکے مشکور ہیں جنہوںنے صفائی وستھرائی اور برساتی نالوں کی صفائی میں ہماری مدد فرمائی۔