کراچی : وزیر اعظم پاکستان کے اعلان پر بلدیہ کورنگی کے تحت ملیر ماڈل ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد،DMCکورنگی کے افسران و ملازمین کے علاوہ یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز سمیت خواتین نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ملیر ماڈل زون حرمین چورنگی کالابورڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا اس موقع پر MPAحمید الظفر ،MQMپاکستان کے ٹائون اور یوسیز کے ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر DMCکورنگی کے افسران و ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تحت جن پر کشمیری عوام کو بھارتی حکومت کے خلاف مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ کشمیر سے ہمارا اٹوٹ رشتہ ہے ،پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہر سکھ اور دکھ میںپاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے سید نیئر رضا نے کہاکہ گزشتہ 26دنوں سے مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جو بر بریت کررہے ہے وہ انسانیت کی توہین ہے مودی کے مظالم کشمیری عوام کی آزادی اور خود مختاری کی آواز کو دبا نہیں سکتے انہوںنے مطالبہ کہ کشمیر میں لاک ڈائون ختم کیا جائے اور کشمیری عوام کو آزادی کے ساتھ زندگی کزارنے کا حق دیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عالم دنیا خصوصاً اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و جبر کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر آواز اُٹھا ئیں اور فی الفور کشمیری عوام پر بھارتی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کرایا جائے۔