کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ تفریحی سرگرمیوں میں جدت ضروری ہے پارکوں میں انفرادیت لانے کی کوشش میں مصروف ہیں تھری ڈی پارک ابتک کہیں بھی قائم نہیں کیا جاسکا تھا بلدیہ شرقی بشارت پارک لائینز ایریا کو تھری ڈی پارک میں تبدیل کر رہی ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بشارت پارک کی دیواروں پر تھری ڈی تصاویر لگائے جانے کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اس پارک کی تعمیر کو دیکھ کر مکین بھی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور مبارکباد اور تعریف کے مستحق ہیں جنہوں نے پہلے بلدیاتی تاریخ میں منی اولمپکس کا انعقاد کر کے روایت قائم کی اور اب وہ بلدیاتی تاریخ میں پہلے تھری ڈی پارک کی تعمیر کر رہے ہیں محدود وسائل میں بلدیاتی نمائندگان کی یہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔