بلدیہ ٹنڈوآدم کے 96 نئے ملازمین کی تنخواہیں ڈپٹی کمشنر نے روک دی

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) بلدیہ ٹنڈوآدم کے 96 نئے ملازمین کی تنخواہیں ڈپٹی کمشنر نے روک دی، ملازمین میں خوف اور جعلی بھرتی ملازمین پریشان، کاروائی سیکریٹری بلدیہ کے حکم پر کی گئی: ڈپٹی کمشنر، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اینڈ ایڈمنسٹریٹر عمر فاروق بلو نے سیکریٹری بلدیہ کے حکم پربلدیہ ٹنڈوآدم کے 96 ملازمین کی تنخواہیں روک دی ذرائع کیمطابق ان 96 ملازمین میں زیادہ تر غیر قانونی اور جعلی بھرتی کئے گئے ہیں اور ان ملازمین میں سے زیادہ تر ڈیوٹی نہیں دیتے ہیں اور جو ملازمین ڈیوٹی دیتے بھی ہیں تو کسی بااثر شخصیت، سابقہ ناظمین، اور وڈیروں کے بنگلوں،اور اوطاقوں پر دتیے ہیں۔

جبکہ بلدیہ ٹنڈوآدم کے ڈرائیور وڈیروں کی گاڑیاںچلا رہے ہیں ،مالی انکے بنگلوں کے پارکوں میں کام کر رہے ہیں جبکہ خاکروب بھی بااثر وڈیروں کے بنگلوںپر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو کا کہنا ہے کہ اب تنخواہیںانہی ملازمین کو ملے گی جو حقیقی ملازم ہیں اور جو فرض شناسی اور ایمان داری کے ساتھ اپنے اداروں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

جبکہ گھوسٹ ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا اور ایسے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو گھر بیٹھے یا دوسروں کی اوطاقوں،بنگلوں پر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اور سیکریٹری کے حکم کے بعد گھوسٹ ملازمین میں کھلبلی مچ گئی اور کاروائی کے ڈر سے با اثر افراد کے پاس جا کر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔