حیدرآباد (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت نیک نیتی پر مبنی ہونی چاہیے۔
پیپلزپارٹی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پر کارروائی کرے۔حیدرآبادمیں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن بلاتفریق جاری رہنا چاہیے۔
پیپلزپارٹی بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے۔ایازلطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ صوبوں کو وسائل میں سے پورا پورا حصہ ملنا چاہیے ،کرپشن کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرناہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت نیک نیتی پر مبنی ہونی چاہیے۔