کراچی (جیوڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اینٹی کرپشن محکمے کو بھی بہتر بنا رہے ہیں اور اینٹی کرپشن پر نیا قانون بھی لے کر آئیں گے
۔ نیب کا کسی ایک پارٹی کے پیچھے پڑنا اور برسوں پرانے کیسز ختم کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا عزیز آباد میں ملنے والا اسلحہ سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب سے ملا جس کی وجہ سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم استعفے دے یا نہ دے وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔