مراد سعید نے جو رویہ اپنایا وہ عمران خان کی تربیت ہے : سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی تحریک انصاف پر تنقید آج بھی جاری رہی ، سعد رفیق نے مراد سعید کے رویے کو عمران خان کی تربیت قرار دیدیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں کسی کو معاف نہیں کیا ، ایک دو روز میں معاملے کو افہام تفہیم سے حل کر لیں گے ۔ جاوید لطیف نے کہا کہ کل غلط الفاظ نکل گئے تھے ، مراد سعید کو معاف کرتا ہوں۔

پارلیمنٹ کی راہداری میں گذشتہ روز ہونے والے ہنگامے کے بعد لفظوں کی گولہ باری تیز ہوگئی ۔ لیگی رہنماؤں نے آج بھی تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلائے ۔ سعد رفیق نے مراد سعید کے رویے کو عمران خان کی تربیت قرار دیدیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں کسی کو معاف نہیں کیا ۔ ایک دو روز میں معاملہ افہام تفہیم سے حل کر لیں گے ۔ لیگی رہنما جاوید لطیف نے گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور مراد سعید کو معاف کر دیا ۔ ساتھ میں عمران خان پر تنقید بھی کی۔

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد میں پوری قوم ایک طرف اور عمران خان دوسری طرف تھے ، خان صاحب سٹریٹ بوائز والی حرکتیں کرنا بند کریں۔