مرلی دھرن آسٹریلوی اسپنرز کی رہنمائی کریں گے

Muralitharan

Muralitharan

سڈنی (جیوڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مرلی دھرن اب پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی اسپنرز کی رہنمائی کریں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے والے مرلی دھرن رواں سال ہونے والی پاک آسٹریلیا سیریز میں آسٹریلوی اسپنرز کی مدد کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مرلی دھرن نے آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن سمیت کئی کھلاڑیوں کو اپنی شاگردی میں لے لیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کا کہنا ہے کہ مرلی دھرن کی بحیثیت کنسلٹنٹ آسٹریلوی ٹیم میں شمولیت سے بولرز اور بیٹسمینوں کو فائدہ ہو گا، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں جن کو قابو کرنے میں مرلی دھرن ٹیم کی مدد کر سکتے ہیں۔