قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف نوجوان کے ورثا نے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ : قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف نوجوان کے ورثا نے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ، وزیر داخلہ سندھ، آئے جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں میر حسن گاڈہی میں کچھ روز قبل معمولی بات پر تصادم کے نتیجے میں قتل کیے جانے والے32 سالہ نوجوان غلام اکبر گاڈہی کے ورثا نے قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف امیر علی گاڈہی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرا کیا۔

اس موقعے پراحتجاج میں شریک امیر علی گاڈہی اور دیگر مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ نوجوان کو بے گناہ مارہ گیا ہے۔پولیس انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا ہمارے ہی لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قاتل بغیر کسی خوف کے سرعام گھوم رہے ہیں۔مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ، وزیر داخلہ سندھ، آئے جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے نوجوان غلام اکبر گاڈہی کے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کی عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا۔