راولپنڈی(جیوڈیسک)راولپنڈی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بینظیر بھٹو قتل کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ پہنچ گئے۔ان کی عدالت آمد پر ان کے مخالفین نے کافی نعرے بازی کی تھی تاہم پرویز مشرف کار ہی میں بیٹھے رہے تھے۔
ان کے سیکیورٹی کے ذمہ داروں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد وہ کار سے باہر آگئے جس کے بعد مزید نعرے بازی دیکھنے میں نہیں آئی اور مشرف کمرہ عدالت میں داخل ہوگئے۔ واضح رہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سے عدالت نے انہیں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔