ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے قتل کے الزام میں اپنے ہی ایک شہری کا سر قلم کر دیا ہے۔
منگل کو سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سعودی شہری معصد الشہر انی پر اپنے رشتہ دار حماد الشہر انی کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کے تحت ان کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔
معصد الشہر انی نے خود کار ہتھیار کے ذریعے حماد کو قتل کر دیا تھا۔