اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پہلے دن سےہی لچک دکھائی جارہی ہے ، ہم اپنے آپ پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آردرج کرانے کو تیار ہیں۔
ہماری شرط ہے کہ طاہر القادری معصوم یرغمال بچوں اور عورتوں کو آزاد کردیں، انہوں نے 14 دن سے معصوم بچوں، خواتین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا نہیں دی جاسکتی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، طاہر القادری نے ریڈزون میں دھرنے دینے کےدوران اشتعال انگیزی نہ کرنے کاوعدہ کیا تھا۔
پی اےٹی اورپی ٹی آئی غیر قانی طور پر ریڈزون میں داخل ہوئیں، مظاہرین نے سپریم کورٹ میں ججوں کا داخلہ مشکل کر دیا، پارلیمنٹ ہاؤس کا راستہ روکے رکھا، اس صورت حال میں غیرملکی سرمایا کار سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہیں۔